پاکستان میں کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 7 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 87ہزار 393افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 784شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں

کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار62 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ22 لاکھ 95ہزار 147ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.56فیصد رہی جبکہ 813مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  319 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 783 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 11 ہزار 826 ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 42جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 76 ہزار 958کیسز اور 7 ہزار 627اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 412افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 864 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 509 کیسز اور کورونا کے باعث 362 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 580افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 960کیسز اور 961اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts