پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کی کہانی اور مناظر پر بھرپور تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی اقساط عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں جبکہ اپنی کاسٹ کے اعتبار سے ابتدائی اقساط میں یہ ڈرامہ عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔
عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔اریجیت سنگھ
عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین
ڈرامہ سیریل کی موجودہ اقساط پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اطہار کیا۔ گزشتہ شب نشر ہونے والی قسط پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے ڈرامے کو گھسیٹا جارہا ہے، اس میں عوامی دلچسپی ختم ہوتی جارہی ہے۔ بعض افراد نے سوال کیا کہ کیا یہ ڈرامہ ذہنی معذور افراد کیلئے ہے؟
بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان جیسی اداکارہ ہم کہاں کے سچے تھے جیسا ٹی وی سیریل کرسکتی ہیں؟ بہت سے لوگوں نے اتفاق کیا کہ ناول پر بنائے گئے ڈرامہ سیریل کی پیشکش کہانی سے مطابقت نہیں رکھتی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ ناول پر بنایا گیا ہر ٹی وی سیریل زندگی گلزار ہے جیسا خوبصورت نہیں ہوسکتا۔ ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی جس کی ہدایات فاروق رند نے دی ہیں جسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا۔
ہم کہاں کے سچے تھے میں مرکزی اداکاروں کے مابین دکھائی گئی رسہ کشی عوامی توجہ حاصل کرنے میں ناکام نظر آئی جبکہ ایک حالیہ قسط میں مشال کے مرنے کے بعد صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی جس پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری ہے۔