ویب سیریز مس مارول میں پاکستان اور بھارت کا غلط تنازع دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
جیسے کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ویب سیریز مس مارول کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے، جس کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے۔
حال ہی میں ویب سیریز کی جو قسط دکھائی گئی اُس میں پاکستان اور بھارت کا ذکر کیا گیا ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ میکرز نے اِس سین کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔
ویب سیریز کے اِس سین میں کمالا اپنی دادی سے کہتی ہے کہ میرا پاسپورٹ پاکستانی ہے مگرمیری جڑیں ہندوستان میں ہیں۔ جس کے جواب میں اُس کی دادی کہتی ہیں کہ اور اِس سب کے درمیان خون اور درد سے نشان زد ایک سرحد ہے۔
علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں، وجہ کیا