پاکستان کے مشہور گلوکار عاصم اظہر بہت جلد ڈرامہ سیریل صنف آہن میں اداکاری کے جلوے دکھاتے نظر آئیں گے، حال ہی میں انہوں نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے پہلی تصویری جھلک پیش کی ہے، جس کو صارفین کی جانب سے پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھا جارہے ہے۔
گزشتہ روز عاصم اظہر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیپٹن کے لباس میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیپٹن ناصر ڈیوٹی سے رپورٹنگ کررہے ہیں’۔
Captain Nasr reporting for duty! ???????????? #SinfeAahan pic.twitter.com/LuTMzEe2ya
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 25, 2022