پرتھ: نیدر لینڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے وکٹ کیپر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مابین ٹاس ہوا جو نیدر لینڈز نے جیتا۔ نیدر لینڈز کے کپتان نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔
بنگلہ دیش کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست
قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہار بھلا کر نیدر لینڈز کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔ میچ سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی۔
پاکستانی وقت کے مطابق نیدر لینڈز اور پاکستان کے مابین میچ کا آغاز آج دوپہر 12 بجے شروع ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے بعد سب سے نیچے آنے والی ٹیم نیدر لینڈز ہے جو پاکستان کی طرح اپنے 2 میچز ہارچکی ہے۔
قبل ازیں نیدر لینڈز کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست دیکھنے کے بعد یہ واضح ہوا کہ پاکستان ناقابلِ شکست نہیں۔ نیدر لینڈز کی ٹیم گرین شرٹس کو قابو کرنے کیلئے تیار ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ، حارث رؤوف اور شاہین آفریدی ایک جیسے کھلاڑی ہیں جن میں کوئی بڑا فرق نہیں۔