ورلڈ کپ، نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92 رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرتھ: آسٹریلیا میں جاری ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیدر لینڈز کے کھلاڑی ابتدا سے آخر تک پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ رنز اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم گزشتہ شکستیں بھلا کر نیدر لینڈز سے جیتنے کیلئے پر عزم

بیٹنگ کے آغاز سے ہی نیدر لینڈز کی وکٹس گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے 20 اوورز کے اختتام تک جاری رہا۔ شاداب خان نے 3، محمد وسیم جونیئر نے 2 جبکہ شاہین، نسیم شاہ اور حارث رؤوف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقررہ 20 اوورز میں نیدر لینڈز نے 9 وکٹس کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اور ایکرمین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 10 رنز تک نہ پہنچ سکا۔

پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ دوسری 19، تیسری 26، چوتھی 61، پانچویں 69، چھٹی 73، ساتویں اور آٹھویں 81 جبکہ نویں 91 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 

 

Related Posts