آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی اینیمیشن فلم نیمونا کی انوکھی کہانی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیمونا کی کہانی ایک ایسی دنیا میں تشکیل دی گئی ہے جو ماضی کی جمالیات کو مستقبل کے عناصر سے منسلک کرتی نظر آتی ہے اور جہاں جنگجوؤں کے ساتھ مشہور شخصیات جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ قرونِ وسطیٰ کے موضوعات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی بھی دکھائی جاتی ہے۔
مہوش حیات کا اپنی فلم پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان
عموماً اس دنیا میں پیزا ایک مقبولِ عام ڈش ہے جسے ہر خاص و عام کھاتا اور پسند کرتا نظر آتا ہے۔ لوگ اڑن کھٹولوں کو گاڑیوں کی طرح استعمال کرتے ہیں جو بظاہر گھوڑا گاڑیوں جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ جمبو ٹرنز کے نام سے مشہور بڑی اسکرینز پر بادشاہوں اور ملکہ کے متعلق خبریں نشر ہوتی ہیں۔
نیمونا کے نام سے پیش کی گئی اس کہانی کا مرکزی کردار بھی نیمونا نامی ایک نوعمر لڑکی اور بیلسٹر نامی ایک آؤٹ کاسٹ جنگجو کے گرد گھومتی ہے جو اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی ذات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ماضی میں اسی کہانی کا آغاز ٹمبلر نامی ویب کامک سے ہوا تھا۔
یوں فلم کا کردار نیمونا عوام میں فلم کی تشکیل سے قبل ہی مقبول ہوچکا ہے۔ فلم کے ہدایتکار نک برونو اور ڈرائے کوان نے ایک منفرد اینیمیشن اسٹائل کا انتخاب کیا ہے جو ان کے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔