نیٹ فلکس فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ کا سیکوئل کب ریلیز ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کی فلم لسٹ اسٹوریز کا سیکوئل جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

2018 میں نیٹ فلکس پر فلم لسٹ اسٹوریز ریلیز کی گئی تھی جس کا سیکوئل اب جون میں ریلیز ہوگا۔

لسٹ اسٹوریز

لسٹ اسٹوریز 2018 کی ایک انتھولوجی فلم ہے، جس میں انوراگ کشیپ، زویا اختر، دیباکر بنرجی، اور کرن جوہر کی ہدایت کردہ 4 مختصر فلموں کے حصے شامل تھے۔

فلم کی کاسٹ میں رادھیکا آپٹے، بھومی پیڈنیکر، منیشا کوئرالا اور کیارا اڈوانی سمیت آکاش ٹھوسر، وکی کوشل اورنیہا دھوپیا شامل تھیں۔ فلم کو 47 ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈز میں دو ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

لسٹ اسٹوریز 2

لسٹ اسٹوریز 2 میں کئی باصلاحیت ہدایت کاروں کی فلموں کو اکٹھا کیا گیا ہے جن میں امیت رویندرناتھ شرما، آر بالکی، کونکونا سین شرما، اور سوجوئے گھوش شامل ہیں۔

یہ ہدایت کار پوجا تولانی، رشی ویرمانی، اور سوربھ چودھری جیسے لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی بہترین تخلیق پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

پلاٹ

لسٹ اسٹوریز 2 میں چار کہانیاں پیش کی جائیں گی جن میں دورِ جدید کی بھارتی عورت کے نقطہ نظر سے رشتوں اور جنسی تعلق پر روشنی ڈالی جائیگی۔

کاسٹ

لسٹ اسٹوریز 2 میں تمنا بھاٹیہ، وجے ورما، کاجول، نینا گپتا، مرونل ٹھاکر، انگد بیدی اور امروتا سبھاش شامل ہیں۔

ریلیز

فلم لسٹ اسٹوریز کا سیکوئل 29 جون 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔

Related Posts