نیٹ فلکس پر انتہائی بے باک فلم، فحش مناظر دیکھ کر شائقین حیران

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

and your mother too
ONLINE

نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی 2001 کی ایک میکسیکن اینڈ یور مدر ٹو فلم نے ناظرین کو حیرت زدہ اور دو واضح دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

اس فلم کو جہاں کچھ افراد “انتہائی واہیات” قرار دے رہے ہیں، وہیں کچھ اسے “شاندار کلاسک” کہہ کر سراہ رہے ہیں۔ فلم کے مناظر کی بے باکی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

یہ فلم ایک مشہور ہدایتکار کی تخلیق ہے، جو دو نوجوان لڑکوں اور ایک بڑی عمر کی خاتون کے درمیان پیش آنے والے جذباتی اور جسمانی تعلقات پر مبنی ایک سفر کی کہانی بیان کرتی ہے۔

کئی ناظرین جو اس فلم کی فنکارانہ حیثیت اور بین الاقوامی ایوارڈز کی کشش میں اسے دیکھنے بیٹھے، وہ فلم کی بے باک مناظر سے ششدر رہ گئے۔

ایک فلم بین نے لکھا”انتہائی واہیات فلم!”دوسرے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،”نہیں، ہرگز نہیں، یہ ناقابل قبول ہے!”ایک تیسرے نے خبردار کیا:”یہ فلم نیٹ فلکس کے لیے بہت زیادہ ہے۔”چوتھے نے لکھا:”یہ فلم نیٹ فلکس پر کیسے موجود ہے؟ اگر کوئی خاندان اسے تفریحی فلم سمجھ کر چلا دے تو اس کے اثرات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا!”

یہ فلم، جو اب نیٹ فلکس پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے، دو نوعمر لڑکوں اور ایک شادی شدہ عورت کی جسمانی اور نفسیاتی کشمکش کو ایک روڈ ٹرپ کی صورت میں پیش کرتی ہے۔

فلم میں نوجوانی کی خواہشات، منشیات کا استعمال اور مکمل برہنگی جیسے موضوعات کو انتہائی صاف گوئی سے دکھایا گیا ہے جس کے باعث اس پر ماضی میں بھی کئی ممالک میں پابندی اور تنازع کا سامنا رہا ہے۔

فلم کو امریکہ میں این سی 17 کی ریٹنگ دی گئی جبکہ میکسیکو میں اسے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے محدود کر دیا گیا جس کے خلاف فلم سازوں نے عدالت میں بھی مقدمہ لڑا۔

ہر کوئی اس فلم سے ناخوش نہیں۔ کئی فلمی شائقین نے نیٹ فلکس کی تعریف کی ہے کہ اس نے ایک ایسی فلم کو پلیٹ فارم دیا، جس نے میکسیکن سنیما کو ایک نئی پہچان دی اور معروف اداکاروں گیل گارسیا برنال اور ڈیگو لونا کو عالمی شہرت دلوائی۔

ایک مداح نے لکھا”یہ ایک کلاسک ہے۔ اگر آپ نے نہیں دیکھی، تو سب کچھ چھوڑ کر ابھی دیکھیں۔”دوسرے نے کہا”میں نے یہ فلم کئی بار دیکھی ہے، اور ہر بار کچھ نیا محسوس ہوتا ہے۔”ایک اور تبصرہ:”یہ فلم مایوس نہیں کرتی، بے حد دلکش اور جذباتی ہے۔”

کچھ ناظرین نے کھلے الفاظ میں کہا:”ہمیں  یہ فلم بہت پسند آئی، سب کچھ دکھایا گیا ہے!”

اس تمام تنقید اور پذیرائی کے باوجود، فلم اب بھی اپنے تہہ دار بیانیے اور سیاسی پس منظر کی وجہ سے تنقید نگاروں سے داد حاصل کر رہی ہے۔

فلم کی کہانی میکسیکو میں ایک جماعتی نظام کے اختتام کے دور میں وقوع پذیر ہوتی ہے، جہاں طبقاتی فرق، مردانگی کا بحران، اور جوانی کے گزر جانے کا دکھ گہرے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

یہ فلم نہ صرف عالمی سطح پر سنیما کی 100 بہترین فلموں میں شامل کی گئی ہے بلکہ اسے اکیڈمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اس کی کامیابی صرف متنازع مناظر پر نہیں بلکہ اس کے فکری اور سماجی پیغام پر بھی مبنی ہےتاہم اس نے لوگوں کے جذبات کو جھنجھوڑنے سے گریز نہیں کیا۔

Related Posts