نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن فلمیں اور سیریز دیکھنے والوں کے لیے بری خبر ہے کیوں کہ نیٹ فلکس نے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لاتعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔

نیٹ فلکس کے مطابق اسٹریمنگ سروس پر صارفین کی تعداد سال کی پہلی سہ ماہی میں 232.5 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹریمنگ سروس کو 3 بلین کا منافع ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ نیٹ فلکس نے صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ فلکس کے چیف پروڈکٹ آفیسر گریگ پیٹرز سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کمپنی کس طرح اپنے صارفین کو متاثر کیے بغیر پاس ورڈ شیئرنگ کے مسئلے سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے؟

جس کے جواب میں پیٹرز نے کہا کہ ہم اس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں تاکہ صورت حال ہماری نظر میں ہو۔ ہم صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حل تلاش کر لیں گے۔

Related Posts