لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کیلئے نیٹ فلکس تفریح کا بڑا ذریعہ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Netflix sees record subscriptions during pandemic lockdowns

لاس اینجلس: کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین میں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہواہے جبکہ نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا میں میڈیا سروس اور اپنی پروڈکٹس پیش کرنیوالی کمپنی نیٹ فلکس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 5اعشاریہ 8بلین ڈالرکے ضافے کے ساتھ 709 ملین کا منافع کمایا جبکہ آمدنی کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سہ ماہی میں صارفین کی تعداد میں 15.7 ملین کا اضافہ ہوا ۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سخت پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے جس پر لوگ گھروں میں بیٹھ کر نیٹ فلکس پر تفریحی مواد دیکھ کر وقت صرف کررہے ہیں۔

نیٹ فلکس کے ایگزیکٹوز نے سرمایہ کاروں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم قرنطینہ میں لوگوں کے لئے اور بھی معنی خیز خدمات فراہم کررہے ہیں،اورنیٹ فلکس کے صارفین کی عارضی طور پر ممبرشپ میں اضافے کو دیکھ رہے ہیں۔

اسٹریمنگ کمپنی کوتوقع ہے کہ موجودہ سہ ماہی میں جون کے مہینے میں منافع میں 7.5 ملین اضافے کا امکان ہے تاہم لاک ڈاؤن کے وقت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر یہ قیاس آرائیاں ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا نے عالمی یومِ ارض کے موقعے پر زمین کی خصوصی ویڈیو جاری کردی

کمپنی نے کہا ہے کہ نیٹ فلکس کے محصول پر کورونا بحران کی وجہ سے ملازمت میں ہونے والے نقصانات کے طویل مدتی اثرات غیر واضح ہیں، نیٹ فلکس کے ایگزیکٹوز کاکہنا ہے کہ ہماری 20سال سے زائد کی تاریخ میں ہم نے کبھی مستقبل کو غیر یقینی یا پریشان کن نہیں دیکھا۔

نیٹ فلکس اور دیگر معروف اسٹریمنگ سبسکرپشن خدمات کے لئے سب سے بڑا چیلنج صرف لاک ڈاؤن کے بعد نئے صارفین کو راغب کرنا نہیں بلکہ موجودہ افراد کو برقرار رکھنا ہوگا۔

Related Posts