مین ہٹن ایبڈکشن کا ٹریلر ریلیز، کیا خلائی مخلوق کے ہاتھوں خاتون کے اغواء کی کہانی سچی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مین ہٹن
(فوٹو: اسکرین گریب، نیٹ فلکس)

آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے مین ہٹن ایبڈکشن کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے، دستاویزی سیریز بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ خلائی مخلوق کے ہاتھوں خاتون کے اغواء کی یہ کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ان کے گھر کے بیڈ روم سے انہیں اغواء کیا گیا تھا۔ ڈاکومنٹری سیریز سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کا یہ دعویٰ حقائق پر مبنی یا پھر بے بنیاد تھا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ خاتون کا دعویٰ سچا ہونے کی صورت میں یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ ہماری کائنات میں خلائی مخلوق موجود ہے جسے انگریزی میں ایلین کہا جاتا ہے اور جس کی موجودگی کے دعوے ناسا کے خلائی مشنز سے لے کر برمودا ٹرائی اینگل تک ہر محاذ پر کیے جاتے ہیں۔

نیٹ فلکس کی جانب سے یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے 2 منٹ کے ٹریلر کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا ہے اور 4000 سے زائد یوٹیوب صارفین نے ٹریلر کی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کہانی عوام کیلئے کتنی اہم ہے۔

ٹریلر کی ویڈیو شروع کرتے ہی پہلے ہی فریم میں نیٹ فلکس نے واضح کیا کہ ڈاکومنٹری سیریز ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دستاویزی سیریز کے آخر میں ناظرین کو یہ جان کر مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کہ نیو یارک کی اس خاتون نے کوئی جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

Related Posts