نیٹ فلکس نے اسٹرینجر تھنگز سیزن 4 کے پارٹ 2 کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے۔
اسٹرینجر تھنگز سیزن 4 کے پارٹ 2 کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ الیون اور ویکنا الیون لیبارٹری سے نکلنے کے بعد آمنے سامنے ہونگے، یہی نہیں بلکہ ماز آگے کی جانب قدم بڑھائے گا اور ویکنا کے پرانے گھر جاکر لوکاس اور جوزف سے لڑے گا۔
خیال رہے کہ اسٹرینجر تھنگز سیزن 4 کے پارٹ 1 کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی تھی، سیزن کی پہلی اقساط کو نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔
اسٹریمر کے مطابق، سیزن 4 نے 25-27 مئی تک دنیا بھرمیں 79.286لاکھ بار دیکھنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
بھارتی میڈیا نفرت کی انتہا پر، سدھو موسے والا کے قتل کا الزام پاکستان پر لگادیا
اسٹرینجر تھنگز کے سیزن 4 میں متعدد نئے اداکاروں کو بھی متعارف کروایا گیا، جن میں ایلم اسٹریٹ اسٹار رابرٹ انگلنڈ، جیمی کیمبل بوور، ایڈورڈو فرانکو، جوزف کوئن، شرمین آگسٹس، میسن ڈائی، نکولا جوریکو، ٹام ولاسچیہا، مائلس ٹروٹ، ریجینا ٹنگ چن، گریس وان ڈائن پرڈراؤ اور ایمیبیتھ شامل ہیں۔