نیٹ فلکس کا کورین مواد کیلئے مزید 2.5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: نیٹ فلکس نے کورین مواد کیلئے مزید 2.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کیلئے 4 سال کی مدت مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس کے سربراہ اوٹیڈ سرینڈوس نے واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم کورین ٹی وی یریز، فلمیں اور غیر اسکرپٹڈ شوز تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بکواس فلمیں بھی اچھی خاصی کمائی کرلیتی ہیں۔ہنسل مہتا

نیٹ فلکس نے 2016ء سے مارکیٹ میں لگائی گئی رقم دوگنا کردی ہے۔ نیٹ فلکس کے صدر نے بین الاقوامی سطح پر حالیہ فلمز کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی کوریا کی تخلیقی صنعت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

حالیہ برسوں میں جنوبی کوریا کی تیار کردہ سیریز عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ نیٹ فلکس کے 60 فیصد سے زائد ناظرین نے مشرقی ایشیائی خطے سے یہ شوز دیکھے۔

موجودہ دور میں نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مشہور ترین شوز میں دی سائلنٹ سی، ٹوئنٹی فائیو ٹوئنٹی ون، کریش کورس اِن رومینس اور دی فیبولس شامل ہیں۔ ماضی میں اسکوئڈ گیم اور اسٹرینجر تھنگز نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

Related Posts