عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، نیپراکو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی۔ نیپرا اس درخواست کی 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 13 ارب 63 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی مجموعی لاگت 137 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے بجلی کی لاگت 24 روپے فی یونٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

شرح سود میں مسلسل اضافہ ترقی پذیر ممالک کیلئے تباہ کن ہوگا، عالمی بینک

سی پی پی اے نے کہا کہ ایران سے 20 روپے فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 20 روپے فی یونٹ رہی، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوگئی۔

دوسری جانب نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا باقی کمپنیوں کے لیے ہے۔

Related Posts