عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی، 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی ایل این جی سے پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

24 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ایک ماہ میں صارفین پر 31 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا میں 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

Related Posts