عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال سے سرچارج کے ذریعے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائرکردی۔

حکومت نے سرچارجز میں اضافے کے لیے نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں آئندہ مالی سال سے سرچارجز میں 1روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے تک کی درخواست کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ بڑھانا ہے، پہلے یہ سرچارج 1روپے 43 پیسے فی یونٹ تک لگانےکا فیصلہ تھا تاہم اس سے مالی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

حکومت کی جانب سے جولائی تا اکتوبر 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی صارفین پر 43 پیسے یونٹ سرچارج کی درخواست کی گئی ہے، نومبر تا جون 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی صارفین پر سرچارج 3.23 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ سرچارج اضافے کی درخواست کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے، بجلی صارفین پر سرچارج کی درخواست کی 16مارچ کو سماعت کی جائےگی۔

Related Posts