نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکام

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ٖفیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکام
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ٖفیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکام

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،جس کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔

چئیرمین نیپرا نے پوچھا کہ جنوری میں ایل این جی کم جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا؟۔ حکام نے جواب دیا کہ طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی بہت ہی کم تھی۔

چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ اس ماہ انڈسٹری نے 16 فیصد زیادہ بجلی استعمال کی ہے، اگر طویل مدتی معاہدوں سے ایل این جی زیادہ آتی ہے تو اتنا بوجھ کیسے پڑتا ہے؟۔

واضح رہے کہ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک حکام پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں قبضہ مافیا نے گھر جلادیا، دوسگے بھائی جھلس کر ہلاک

نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا، اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔

Related Posts