حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گراتے ہوئے آئندہ ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ،نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں2 روپے68 پیسے، جولائی میں3 روپے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔
اگست میں3 روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ کراچی میں اس وقت بجلی کا شدید بحران جاری ہے، شہر کے مختلف علاقے لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے دوچار ہیں جبکہ کے الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے۔