نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکشن میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی ( سی پی پی اے) نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

91 فیصد پاکستانی عوام مہنگائی میں اضافے سے شدید پریشان، سروے

نیپرا کا کہنا ہے کہ  اس سے قبل جنوری  کا ایف سی اے صارفین سے 48  پیسے  فی یونٹ  اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا  جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔  فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 48  پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل  کے  بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر  ہوگا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ 

Related Posts