کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ قیمت میں یہ اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کیا گیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ کیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اویس لغاری بجٹ آج پیش کریں گے
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جون کے بلز پر ہوگا۔ اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مارچ کے مقابلے میں 1 روپے 13 پیسے زائد چارج ہوگی۔بجلی کی اضافہ شدہ قیمتیں جون کے علاوہ کسی اور مہینے پر نہیں ہوگا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے کا اضافہ کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔
کے الیکٹرک صارفین کو بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 99 پیسے کے اضافے سے استثنئیٰ حاصل ہوگا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت گزشتہ ماہ 31 مئی کے روز کی گئی تھی۔