اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ لال پیر اور پاک جن پاور پلانٹس کی لوڈنگ حد میں نظرثانی پر عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل 2021ء میں پاور پلانٹس کی لوڈنگ حد 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کردی تھی، این ٹی ڈی سی نے نظرثانی سے نیشنل گرڈ پر اثر نہ پڑنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسحاق ڈار کی ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام سے ملاقات، پیراسیٹامول مہنگی کرنے پر اتفاق
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی نے بعد میں بتایا کہ نظرثانی نے سسٹم کے آپریشن کو بری طرح متاثر کیا ہے، مذکورہ نظرثانی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کیخلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔