عوام کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عوام کیلئے بُری خبر آگئی، نیپرا نے بجلی 1 روپیہ 61 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 1 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق تمام ڈسکوز کیلئے صرف ماہ جون کے بلوں پر ہوگا، کے الیکٹرک، لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو نوجوانوں کی ترقی کا بجٹ قرار دیدیا

اس سے قبل 6 جون کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کیلئے ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

Related Posts