کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کے الیکٹرک صارفین ہوجائیں تیار کیونکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

 نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے جس کی وصولی ستمبر تا نومبر کے بلوں میں کراچی کے صارفین سے کی جائیگی ۔

نیپرا حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے جبکہ عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کرینگے اور حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔بلاول بھٹو

خیال رہے کہ حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

قبل ازیں نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔

Related Posts