اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت کے سائے تلے مہنگائی کی اڑان جاری ہے۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آج متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی درخواست پر فیصلہ آج کرے گی۔ چیئرمین نیپرا بجلی کی قیمت میں 4روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے سکتے ہیں۔
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی