اظفر جعفری نے پاکستانی سینما کو ایئرفورس پر مبنی فلم ‘شیر دل اور رومانٹک کامیڈی فلم ‘جانان جیسی فلمیں دیں، اظفر جعفری نے ہارر فلم ‘سیاہ سے اپنے کیریئرکا آغاز کیا اور 2013 میں ‘جانان سے مزید شہرت حاصل کی۔ انہوں نے متعدد شارٹ فلمیں ، میوزک ویڈیو زاور دستاویزی فلمیں بنائیں لیکن کمپیوٹر جنریٹڈ (سی جی) کے پس منظر میں ان کے کام نے فلمی صنعت کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا۔