مردان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا
مردان کے اسپتال سے نوزائیدہ بچہ اغوا

خیبرپختونخوا (کے پی) کے مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے جمعہ کے روز ایک نومولود بچہ اغوا کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ کو ڈلیوری کے بعد علاج کے لیے وارڈ میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ نامعلوم برقعہ پوش خاتون لیبر روم کے قریب پہنچی اور تیزی سے نومولود کو لے گئی۔

ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک خاتون کو نومولود بچے کو اٹھا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ ایک نوجوان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے خاتون کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا، ”تفتیش سے پتہ چل جائے گا کہ بچے کو کس نے اور کیوں اغوا کیا۔”

مزید پڑھیں:معصوم بچی فاطمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کل نکالی جائیگی

اس واقعے سے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پھیل گیا اور حکام سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts