نیہا ککڑ بھی پاکستانی موسیقی کی مداح، کونسا پاکستانی گانا گنگنایا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیہا ککڑ بھی پاکستانی موسیقی کی مداح، کونسا پاکستانی گانا گنگنایا؟
نیہا ککڑ بھی پاکستانی موسیقی کی مداح، کونسا پاکستانی گانا گنگنایا؟

بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ بھی پاکستانی موسیقی کی مداح ہوگئیں۔

حال ہی میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے شوہرکے ہمراہ ایک شو میں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا مشہورگانا ‘باری’ گنگنایا جس کو محفل میں موجود شائقین نے خوب سراہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنا گانا ’باری‘ ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے، گانے کے بول بلال سعید نے خود لکھے تھے اور گانے کی کمپوزنگ اور ڈائریکشن بھی خود ہی دی تھی۔

گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے 5 سال پورے نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:صحافت میں سب اپنی دکان کھول کر بیٹھے ہیں، یاسر حسین کی تنقید

انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قائد اعظم کا فرمان تھا اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط، لہٰذا ہمیں جناح کے الفاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے دلوں سے حسد اور نفرت کو نکال کر ایمانداری کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے۔

گلوکارہ نے کہا تھا کہ یہ دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے کہ ہم میں نہ تو اتحاد ہے، نہ نظم و ضبط اور نہ ہی ایمان، افسوس ہماری پوری تاریخ میں کسی وزیراعظم نے 5 سال پورے نہیں کیے ۔

Related Posts