ایم کیو ایم کے نئے مطالبات، بلاول بھٹو کی زیر قیادت مذاکرات آج ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے نئے مطالبات، بلاول بھٹو کی زیر قیادت مذاکرات آج ہوں گے
ایم کیو ایم کے نئے مطالبات، بلاول بھٹو کی زیر قیادت مذاکرات آج ہوں گے

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نئے مطالبات پر مذاکرات کا دور آج ہوگا جس میں اتحادی جماعتیں اہم امور پر مشاورت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی قیادت نے اپنے نئے مطالبات گزشتہ روز پیپلز پارٹی قیادت اور سندھ حکومت کے سامنے رکھے جن میں مبینہ طور پر کراچی اور حیدر آباد کے ساتھ شہرِ قائد کے 3 اضلاع بشمول ایسٹ، ویسٹ اور وسطی کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایم کیو ایم کو دینے کے مطالبات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے ناکامیاں چھپانے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دی، فرخ حبیب

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء سمیت چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس دوران متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو بلدیاتی اداروں میں مزید حصہ دینے پر مشاورت اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔  اس دوران مختلف سیاسی و انتظامی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی پی کو آگاہ کیا کہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال نئی کروٹ لے رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے نئے مطالبات کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی کمی سمیت سندھ کو درپیش دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت اور مشاورت کی گئی۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور نئے بلدیاتی نظام کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) نے سندھ حکومت کے سامنے اپنے نئے مطالبات رکھے تھے۔

اس موقعے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردرای نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ متحدہ رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے معاملات حل کریں جبکہ سندھ میں متوازن اور بہتر بلدیاتی نظام فوری طور پر لانے کی بھی ہدایت کی۔ متحدہ رہنماؤں سے مذاکرات کا نیا دور آج دن 11بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

Related Posts