کراچی: وزارت بحری امور اور ماہی گیر تنظیموں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے ماہی گیر تنظیموں کو ان کے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
اس سے قبل ماہی گیرتنظیموں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی یقین دہانی پر چینل کھول دیں گے، کیونکہ گزشتہ روز سے ماہی گیروں نے احتجاجاً چینل بند رکھا تھا۔
مزید پڑھیں: وزارت بحری امور کا کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون قائم کرنیکا منصوبہ