اسٹاک مارکیٹ میں 126.28 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 126.28 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 126.28 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 126 پوائنٹس کم ہوکر 40150 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 40027 رہی۔

مارکیٹ میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے 6.30 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے کم ہو کر  6771 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

دوسری جانب کئی روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر چھ روپے مہنگا ہوکر 250 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  57 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 239.94 سے کم ہو کر 239.37 روپے پر بند ہوا ہے۔

Related Posts