بلاول بھٹو زرداری کی منافقانہ سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔زرتاج گل وزیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری کی منافقانہ سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔زرتاج گل وزیر
بلاول بھٹو زرداری کی منافقانہ سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔زرتاج گل وزیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی منافقانہ سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منافقانہ سیاست مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی ہے جبکہ سندھ حکومت کی بد ترین کورونا بچاؤ کی پالیسیوں اور چوری چکاری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی میڈیا میں ڈرامے بازی اور کورونا بچاؤ پالیسیوں کی شکست کے بعد اب بلاول ملبہ وفاقی حکومت پر ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ابتدا میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے اور وہ وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں، تاہم اَب یہ وعدہ وفا نہیں ہورہا۔ 

Related Posts