نیلم منیر کورونا سے صحت یاب ہوگئیں، قرنطینہ کی مصروفیات اور ڈائٹ پلان مداحو ں کو بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Neelam Munir told the story of defeating Corona

لاہور: معروف اداکارہ نیلم منیر نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، اداکارہ نے وباء کا شکار ہونے اور صحت یابی سے متعلق تمام تفصیلات مداحوں سے شیئر کردی ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

نیلم منیر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب لوگوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں، اللہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں اورمیرا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ویڈیو اس لیے بنا رہی ہوں تا کہ آپ لوگوں کو بتا سکوں کہ اللہ نے مجھ پرکرم کیا ہے۔

دوہفتے قبل اداکارہ نیلم نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، انسٹا گرام پر پوسٹ میں نیلم منیرنے لکھا تھاکہ ذاتی طور پریہ سب سے مشکل اورچیلنجنگ وقت ہے جس سے میں اورمیری فیملی گزررہے ہیں، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے تمام مداحوں اورخیرخواہوں سے اپنے لیے صحت یابی کی دُعا کرتے ہوئے درخواست بھی کی تھی کہ تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:حلیمہ سلطان کو ریما سے ملانے پر مداح عائزہ خان پر برس پڑے

نیلم منیر کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کے دوران سخت احتیابی تدابیر سے میں نے کورونا کو شکست دی ہے، اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کورونا کے دوران میں نے کیا کھایا پیا اورکیا علامات رہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک اورویڈیو بنا کراپنی روٹین آپ سب کے ساتھ شیئرکروں گی۔

Related Posts