بولڈ لباس پہن کر مداحوں سے بات کرنے پر نیلم منیر تنقید کی زد میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولڈ لباس پہن کر مداحوں سے بات کرنے پر نیلم منیر تنقید کی زد میں آگئیں
بولڈ لباس پہن کر مداحوں سے بات کرنے پر نیلم منیر تنقید کی زد میں آگئیں

لاہور:معروف اداکارہ نیلم منیر کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نیلم منیر نے بولڈ لباس پہن کر فیس بک پر اپنے پرستاروں سے لائیو گفتگو کی او ران کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ جس پر فیس بک صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیلم منیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے جس طرح کا لباس زیب تن کیا وہ مشرقی نہیں بلکہ مغربی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

لوگ اداکاروں کودیکھ کر متاثر ہوتے ہیں اور اسی طرح کے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ نیلم منیر جیسی سلجھی ہوئی اداکارہ نے انتہائی بولڈ لباس کے ساتھ فیس پر لائیو گفتگو کی، جو شرمناک عمل ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ نے نیا دھماکہ کردیا

Related Posts