وزیر اعلیٰ سندھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت NEDالمنائی نے ٹرافی جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت NEDالمنائی نے ٹرافی جیت لی
وزیر اعلیٰ سندھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت NEDالمنائی نے ٹرافی جیت لی

کراچی: جامعہ این ای ڈی کی سو سالہ تقریبات کے تسلسل میں جامعہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کی این ای ڈی المنائی ٹیم اور شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی کی این ای ڈی الیون کے مابین دلچسپ میچ بھی کھیلا گیا، جس میں ا ین ای ڈی المنائی کے کپتان مراد علی شاہ کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم نے میچ کی کامیابی اپنے نام کر لی۔

این ای ڈی المنائی الیون کے کپتان سید مراد علی شاہ کی قیادت میں شہاب الدین، پروفیسرڈاکٹر معاذ اختر، بابر ثانی، اعجاز قاضی، عبد اللہ سلیم آرائیں، شایان لودھی،اسد، حسن، عثمان شہاب، میر، جاوید ہنس نے میچ کھیلا جب کہ این ای ڈی الیون کے کپتان پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی قیادت میں رجسٹرار سید غضنفرحسین نے میچ کھیلا۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر سروسزانجینئروصی الدین، ڈاکٹر فرخ عارف، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرزڈاکٹر علی حسن محمود، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم،ایکٹنگ منیجر اسپورٹس فرخندہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعیب احمد،ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین، سینئر آئی ٹی مینیجر خرم مسعود، اعتکاف حسین، جنیداور پی اے ٹو وائس چانسلر عمر احمد نے میچ کھیلا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 28 رنز بنائے اورکیچ آؤٹ ہوئے۔ جامعہ این ای ڈی کے زیرِ اہتمام اس افتتاحی تقریب اور کرکٹ میچ میں وزیراعلیٰ سندھ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وزیرِاعلیٰ کی ٹیم این ای ڈی المنائی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنزکا ٹارگٹ دیااور این ای ڈی الیون کو 77رنز سے شکست دے کرکامیاب ہوئی۔ میں آف دی میچ وزیر اعلیٰ سندھ، بیسٹ بالر کا اعزاز بابر ثانی اور بیسٹ بیٹس مین اعجاز قاضی قرار پائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونی ورسٹی کے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر کہا کہ ہمارے زمانے میں ایسی سہولتوں کا فقدان تھا، جب کہ این ای ڈی کے موجودہ عالمی معیار کی اسپورٹس کی سہولتیں قابل تعریف ہیں۔

اس موقعے پر وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اساتذہ کا فرض ہے تاکہ معاشرہ پروان چڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جامعہ، کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار اداکرتی رہی ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ نے قوم کو مشہور و معروف کھلاڑی کو دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلے شکوے دور، نعمان نیاز اور شعیب اختر میں پھر سے دوستی ہوگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو چاہیے کہ سندھ کے دیگر شہروں خاص کر دیہی علاقوں میں جائیں اور وہاں پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔تقریب میں معروف کرکٹر شعیب محمد اور معین خان نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

Related Posts