دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بیروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN labor report
UN labor report

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ محنت نے کہاہے کہ دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بیروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ محنت(آئی ایل او) کی سالانہ ورلڈ ان امپلائمنٹ و ایویٹ لک رپورٹ میں کہاگیاکہ دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بیروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔

آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بیروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے جس وجہ سے رواں سال بیروزگار افراد کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 19 کروڑ 5 لاکھ ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی ادارہ محنت کے مطابق گزشتہ دہائیوں میں بیروزگاری کی شرح مستحکم رہی، گزشتہ سال بیروزگاری کی شرح 5.4 فیصد رہی جس میں بہتری کا امکان نہیں جبکہ روزگار کے بہتر مواقعوں سے محرومی سماجی بیامنی کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ہزار ارب پتی دنیا کی 60 فی صد آبادی سے زیادہ دولت مند ،عالمی تنظیم آکسفیم

ادھر آئی ایل او کے چیف گائے رائیڈر نے کہا کہ بہتر روزگار تک عدم رسائی عالمی سطح پر احتجاجی تحریکوں کا باعث بن سکتی ہے، یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ کام کرنے والے کروڑوں افراد کے لیے بہتر زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے، عدم مساوات اور اخراج لوگوں کو بہتر نوکری اور بہتر مستقبل کے حصول سے روک رہا ہے۔

Related Posts