کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ این ڈی ایم اے کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 2 لیبارٹریزبنائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) 2 کووِڈ 19 (کورونا وائرس) لیبارٹریز قائم کرے گی۔
پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لیبارٹریز ایس آئی یو ٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جے پی ایم سی) میں قائم کی جائیں گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لیبارٹریز ایک ہفتے میں قائم کردی جائیں گی جبکہ صوبہ سندھ میں مزید لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی۔
Under the instructions of PM @ImranKhanPTI NDMA @ndmapk will establish 2 COVID 19 testing labs at SUIT & JPMC. These labs will start within a week inshallah. More labs to be opened all over Sindh.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) March 29, 2020