یومِ پاکستان کی تقریب اور لاک ڈاؤن پرغورکیلئے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ پاکستان کی پریڈاور لاک ڈاؤن پرغورکیلئے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا
یومِ پاکستان کی پریڈاور لاک ڈاؤن پرغورکیلئے این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں یومِ پاکستان کی تقریب اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم امور پر فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر آج این سی او سی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور ویکسینیشن سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی اجلاس کے دوران کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن ، تعلیمی اداروں اور کاروبار کی جزوی بندوش سمیت دیگر اہم آپشنز زیرِ غور آئیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 30 ہزار 471 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 863 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 20 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 2 ہزار 423افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 863 جاں بحق

Related Posts