کورونا کیسز میں اضافہ، ملک میں مساجد و عبادتگاہوں پر بھی پابندیاں عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shab-e-Qadr observed with religious fervor

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں ہولناک حد تک اضافے کے بعد مساجد و عبادتگاہوں پر بھی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

این سی او سی نے کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مساجد سے کارپٹ ہٹادیے جائیں۔

این سی او سی کے مطابق صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا جبکہ بزرگ اپنے گھروں میں عبادت اور نماز کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیں:ملک میں6540 نئے کورونا کیسز، مزید 12 اموات

اعلامیہ کے مطابق مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی اور وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔ این سی او سی نے زور دیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی مختصر دورانیے میں کی جائے۔

دوسری جانب این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے۔

Related Posts