این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ملک بھر کے تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی
این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں مڈل کلاس تک تمام تعلیمی اداروں کو 28 اپریل تک بند رکھا جائے گا۔ 28 اپریل کو کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کے سنگین صورتحال اختیار کرنے اور اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت والے وارڈز میں 3 ہزار 568 مریضوں کی ریکارڈ تعداد کے باعث پہلے سے توقع تھی کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے اسٹینڈنگ کمیٹی پہلے ہی اسکول بند کرنے کی تجویز دے چکی ہے، جبکہ سندھ میں کورونا وباء پنجاب کے مقابلے میں کافی حد تک کنٹرول میں رہی۔

مزید پڑھیں: ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مکمل لاک ڈاون پر غور شروع

Related Posts