50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر
50فیصد حاضری کی شرط ختم، تعلیمی ادارے معلوم کے مطابق کھلیں گے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول دیئے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ انہوں نے 16ستمبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا کہنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے کہا تھا کہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں حکومت نے ملک میں وائرس کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور کیسز کے اضافے کے پیش نظر وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے امتحانات کو بھی 15 جون تک ملتوی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ پاک فوج کے خلاف بیانیئے کی سزا بھگت رہی ہے، وزیر داخلہ

دوسری جانب ملک بھر میں اگر کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو آج کورونا وباء سے 46 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

Related Posts