اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے44 ہزار 173 ٹیسٹ گئے۔ گذشتہ روز کیئے گئے ٹیسٹوں میں سے 1 ہزار 508 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 833 ہو گئی جبکہ کورونا کے 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کے ٹیسٹوں کے بعد ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 89 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونےوالے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 818 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 48ہزار270 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 58ہزار793، خیبر پختونخوا میں 67ہزار589، بلوچستان میں 18 ہزار836 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار561 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح پنجاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار821 ہو گئی ہے۔
خیبرپختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے تعداد 1931 ہو گئی۔
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا میں مبتلا مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 36 ہو گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 3 افراد موت کے منہ چلے گئے تعداد 478 ہو گئی ۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 2 افراد انتقال کر گئے تعداد 269 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا