کراچی:خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دھماکوں کے بعد نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے پورے ملک میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا۔
این سی آئی ایم سی نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرلز کو الرٹ جاری کیا ہے۔ دہشت گردی کا الرٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر تمام سیکورٹی اداروں کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے سیکورٹی ایجنسیوں کوملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری