لاک ڈاؤن میں توسیع پر فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں توسیع پر فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاک ڈاؤن میں توسیع پر فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے  یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہوگا جس کی صدارت وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 15 اپریل کو ختم ہونے والے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع پر فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و صوبائی قیادت کے اہم زعماءشرکت کریں گے۔

وزرائے اعلیٰ، سول اور عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت تمام اعلیٰ حکام اجلاس میں موجود ہوں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کر چکے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش متوقع ہے۔

صوبہ بلوچستان اور پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ لاک ڈاؤن میں توسیع پر متفق ہیں۔

Related Posts