کراچی : یونین پے انٹرنیشنل اور نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ، ہواوئے نے اب پاکستان میں بھی اپنی “موبائل والیٹ کی سہولت ہواوے پے کا آغاز کر دیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر ،چین، روس اور ہانگ کانگ، کے بعد، اب پاکستان چوتھی قومی مارکیٹ ہے ،جہاں اب” ہواوئے پے ” کی جدید اور محفوظ ترین سہولت بھی دستیاب ہو گی ۔
ہواوئے اور Honor اسمارٹ فون استعمال کرنے والے، ایسے تمام صارفین جو ، NBP کے یونین پے ورچوئل کارڈ Virtual Card کے حامل ہیں، اب ہواوئے کی AppGallery میں جا کر ہواوئے کی Wallet App ڈائون لوڈ کر سکیں گے اور اس آسان، محفوظ اور تیز ترین سہولت کے تجربات کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
جو کہ ہواوئے پے کی مخصوص خدمات کے طور پر پیش کئے جا رہے ہیں۔ 31 اگست 2016 کے دن، ہواوئے اور یونین پے نے مشترکہ طور پر ، چین کی مارکیٹ میں ، ہواوئے پے جیسی سہولت کا آغاز کیا تھا۔ 26 جنوری، 2018 کو ، چین کے شہر – شین زین میں ہواوئے نے یونین پے کے ساتھ ، اس حوالہ سے ایک عالمی اشتراکی معاہدہ پر دستخط کئے۔
دونوں اشتراکی اداروں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہواوئے پے کو عالمی سطح پر فروغ دیا جائے گا،تاکہ بین الاقوامی سطح پر ادائیگیوں کے اس جدید نظام کا تیز تر نفاذ کیا جا سکے۔
آج ہواوئے پے ، پاکستان میں بھی اپنی سہولیات متعارف کروا رہا ہے، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے اور مستقبل میں ادائیگیوں کے اس وسیع اور تیز ترین عالمی نظام کی ایک مضبوط بنیاد رکھی جا سکے گی۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران، ہواوئے نے پاکستان میں اپنے کاروباری پھیلائو کو بڑھانے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہواوئے نے سماجی ترقی میں کاروباری اداروں کی ذمہ داریوں ، یعنی (CSR)کے حوالہ سے بھی پاکستان کے مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کئے ہیں۔
موبائل پے جیسی جدید موبائل ادائیگیوں اور ڈیجیٹل والیٹ کی سہولت اب آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے، جو کہ ٹیکنالوجی اور ایجادات کے حوالہ سے ایک انقلابی کارنامہ ہے۔
آپ کے ہواوئے اور آنر اسمارٹ فونز کے ذریعے فوری ادائیگیاں کرنے کے لئے ، یہ ایک نہایت آسان اور محفوظ ترین وسیلہ ہے ۔یہ آپ کے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کا بہترین نعم البدل ہے۔
آپ نے صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنے NBP بینک کارڈ کو ہواوئے والیٹ میں شامل کر نے کے بعد، کسی بھی دکان میں موجود یونین پے کے QR کوڈ کو اسکین کرکے فوری ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔
جدید ترین اور قیمتی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین، جلد ہی، مزید غیر معمولی سہولیات کا لطف اٹھا سکیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب