کسی کی کردار کشی کا سوچ بھی نہیں سکتی، نازش جہانگیر کامحسن عباس کیس پر ردِعمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی کی کردار کشی کا سوچ بھی نہیں سکتی، نازش جہانگیر کامحسن عباس تنازعے پر ردِعمل
کسی کی کردار کشی کا سوچ بھی نہیں سکتی، نازش جہانگیر کامحسن عباس تنازعے پر ردِعمل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے محسن عباس کیس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کی کردار کشی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے محسن عباس حیدر اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے تنازعے پر زبان کھولتے ہوئے اپنی زندگی پر کیس کے باعث مرتب ہونے والے اثرات سے پردہ اٹھا دیا اور حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں مختلف انکشافات کیے۔

تہمت کی اداکارہ نازش جہانگیرنے کہا کہ گزشتہ برس ہونے والے اس تنازعے کے دوران میں نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ جس طرح سے میری پرورش ہوئی ہے، اس طرح کی صورتحال میں مجھے بات نہیں کرنی چاہئے۔

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ مجھے کوئی اور اس صورتحال پر زبان کھولنے پر مجبور کر رہا تھا اور میں کسی کی کردار کشی کا سوچ بھی نہیں سکتی چاہے وہ میرا دشمن ہی کیوں نہ ہو جبکہ ہر قسم کے مشکل حالات میں میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ محسن عباس تنازعے میں بھی میرے والد نے مکمل طور پر میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تم جب چاہو، پیچھے ہٹ سکتی ہو۔، ہمارے دروازے تمہارے لیے کھلے ہیں لیکن اس معاملے میں گفتگو اچھی نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ خاموش رہاجائے۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ میری جب کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو میں اسے سوشل میڈیا یا عوام کے سامنے لے کر نہیں آتی۔ میں متعلقہ شخص سے بات چیت کرتی ہوں۔ اسے برا بھلا کہتی ہوں لیکن حتمی طور پر میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ بات چیت سے مسئلہ حل کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ نے عامر لیاقت کے دفتر پر ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

Related Posts