نازیہ حسن کی موت: کیا زوہیب کے الزامات جذباتی انتقام ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نازیہ حسن کی موت: کیا زوہیب کے الزامات جذباتی انتقام ہیں؟
نازیہ حسن کی موت: کیا زوہیب کے الزامات جذباتی انتقام ہیں؟

ماضی کے پاپ گلوکار زوہیب حسن نے اپنی مرحومہ بہن معروف گلوکارہ نازیہ کی موت کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “انہیں ان کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا۔”

بھائی اور بہن کی جوڑی ، جس نے ایک ساتھ کئی گانوں میں پرفارم کیا ، پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایک مثال تھی۔ تاہم 2000 میں نازیہ کی موت کے بعد، زوہیب نے گٹارسٹ کی حیثیت سے اپنا کیریئر چھوڑ دیا اور بیرون ملک چلے گئے۔

پاکستان میں اپنے تازہ دورے کے دوران گلوکار کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ کو ان کے شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دے کر ہلاک کیا تھا۔

الزامات کیا ہیں؟

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب حسن نے نازیہ حسن کے انتقال کے 21 سال بعد اپنی متوفی بہن کے بارے میں بات کی ہے۔ جو بظاہر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر انتقال کرگئی تھیں، جبکہ ذوہیب حسن نے انٹرویو میں کہا کہ “انہیں ان کے سابق شوہر نے زہر دیا تھا۔”

زوہیب حسن نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کا خاندان درحقیقت اشتیاق بیگ سے ناراض ہیں کیونکہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک فین پیج بنا رکھا ہے جہاں وہ اکثر اپنی اور نازیہ کی ذاتی تصاویر شیئر کرتا ہے۔”

حسن نے بتایا کہ اشتیاق بیگ کبھی بھی اپنے بیوی کے لیے اچھے شوہر ثابت نہیں ہوئے تھے۔ جبکہ وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا رہتا تھا کہ اس نازیہ حسن کی بہت فکر ہے۔

زوہیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نازیہ نے ایک بار اسے بتایا کہ اس کا شوہر اس کے کھانے اور پانی میں آرسینک جو ایک کیمیائی عنصر ہے ملا کر دے رہا ہے۔ اس طرح کے کیمیکل جلد ، جگر اور گردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سماء ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے نازیہ کے شوہر پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ وہ باتیں بتائی ہیں جو نازیہ حسن نے خود لکھی تھیں۔

زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں عدالت میں پیش ہونا کافی نہیں ہوتا وہاں وکیل مقرر کیا جاتا ہے جسے حلف کےتحت بیان ریکارڈ کرایا جاتا ہے ۔ نازیہ نے وکیل سے ملاقات کی اور 10 صفحات پر مشتمل بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا “نازیہ کی گواہی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اشتیاق بیگ نے انہیں کھلایا یا پلایا تھا اور اس کے ساتھ برا سلوک بھی کیا تھا۔

اشتیاق بیگ کا جواب

اشتیاق بیگ نے سوال کیا کہ زوہیب حسن اپنی بہن کے انتقال کے 21 سال بعد “کہانیاں” کیوں بانٹ رہے ہیں؟ اشتیاق نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “برطانیہ کے حکام نے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جس میں نازیہ حسن کی موت کی وجہ کینسر بتائی گئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موت تک وہ ان کی بیوی تھیں۔

مرزا اشتیاق بیگ کے مطابق زوہیب حسن بدلہ لینے کے لیے ان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ اشتیاق نے بتایا کہ “زوہیب کی مشکلات اس وقت شروع ہوئی جب نازیہ نے شادی کے بعد گانا ترک کر دیا اور اس کی وجہ سے زوہیب کا کیریئر تباہ ہو گیا اور اس نے مجھے اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔”

نازیہ حسن کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں جو زوہیب نے ان پر لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نازیہ سے بہت پیار کرتا تھا اور اب بھی اس سے محبت کرتا ہوں۔

ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق اشتیاق بیگ نے الزامات کے وقت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نازیہ کو زہر دینے کے دعوے نور مقدم کیس سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کی سازش ہیں۔

اشتیاق بیگ کے دعوے کے مطابق “زوہیب حسن کے ظاہر جعفر کے والدین سے قریبی تعلقات ہیں۔ اشتیاق بیگ نے انکشاف کیا کہ منیزہ بصیر، ظاہر جعفر کی والدہ عصمت جعفر کی بہترین دوست ہیں۔

اشتیاق بیگ نے کہا ، “زوہیب ظاہر جعفر کا بہت قریبی دوست ہے۔” انہوں نے مزید کہا ، “کل تک میڈیا کا مرکزی فوکس نورمقدم کا کیس تھا ، آج تمام چینلز کی نظریں زوہیب کے الزامات پر مرکوز ہوگئی ہیں۔”

Related Posts