اداکار ایمن سلیم جنہوں نے حال ہی میں ڈرامہ ’’ چپکے چپکے ‘‘ میں بطور اداکار ہ ڈیبیوکیا ہے وہ کوئی اور نہیں سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔
ایمن سلیم ایک ماڈل ہیں اور انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ میں یوتھ ایمبیسڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر بڑی کامیابی حاصل کی۔
ایمن نے ایک ہی گاڑی میں 18 لڑکیوں کو فٹ کرنے کا ریکارڈ بھی توڑا تھا ،وہ اپنی اے لیول کلاسوں کے دوران یہ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئیں۔
ایمن سلیم ابھی تک غیر شادی شدہ ہے ہیں اور ڈرامہ چپکے چپکےان کا اداکاری کا پہلا پراجیکٹ ہے۔