ہر چیز مہنگی ہوگئی،نااہل حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Won't let puppet govt privatise national institutions: Bilawal

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر طر ف سے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے،نااہل اورنالائق حکومت ہمارا آئینی حق بھی ماررہی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا۔پانی کا مسئلہ حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے اس مقصد کیلئے سندھ حکومت نے ہزاروں کلومیٹر کی پانی کی پائپ لائنز بچھائی ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہا کہ (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام دشمن ہے اور غریب دشمن معاشی پالیسی پرعمل کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش پر پیپلزپارٹی کے ساتھ جانے کے لئے تیار ہیں ، وسیم اختر

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر طر ف سے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے، وفاقی حکومت ہر طرح سے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، بجلی ، گیس اور پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے عمران خان کو لا کر عوام کو لائن میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔

Related Posts