کنگنا کے ساتھ کام کرنا مشکل؟ نوازالدین صدیقی نے افواہوں کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا کے ساتھ کام کرنا مشکل؟ نوازالدین صدیقی نے افواہوں کو مسترد کردیا
کنگنا کے ساتھ کام کرنا مشکل؟ نوازالدین صدیقی نے افواہوں کو مسترد کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، میزبان آر جے سدھارتھ کنن نے اداکار سے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر انہوں نے کہا، ”میں نے اپنے تجربے کے دوران بہت لطف اٹھایا، وہ ایک حیرت انگیز لڑکی ہے۔“

انہوں نے کہاکہ ان سے انڈسٹری کے دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا جن کا ماننا ہے کہ رناوت کے ساتھ کام کرنا ایک مشکل ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ”وہ میری پروڈیوسر تھیں۔ ان جیسے پروڈیوسرز کی تعداد بہت کم ہے۔ وہ نایاب ہیں، ”

نواز الدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کنگنا کے ساتھ کام کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے یا خوفزدہ ہوئے، انہوں نے کہا کہ ”ہرگز نہیں۔ کس چیز کا خوف؟ وہ اتنی شاندار اداکارہ ہے، اتنی اچھی پروڈیوسر ہے، آپ اور کیا چاہیں گے؟“

اداکار نے مزید کہا کہ لوگوں کو افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ ”جب ان چیزوں کی بات آتی ہے جو آپ سنتے ہیں، تو آپ میرے بارے میں بھی کئی باتیں سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عائزہ خان کی وائرل نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

لیکن آپ ذاتی طور پر جانتے ہیں کہ میں کون ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ انڈسٹری میں لوگوں کے کان کمزور ہوتے ہیں، لوگ آسانی سے جو بھی کہا جاتا ہے اس پر یقین کر لیتے ہیں اور اس میں اپنی افواہیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

Related Posts